عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
بنکاک// تھائی لینڈ میں 16 اگست سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 22 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو چکے ہیں اور 13 صوبوں میں 30,900 سے زیادہ مکانات متاثر ہوئے ہیں۔آفات سے بچاؤ کے محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ حکام مونسون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابی پانی کو نکالنے اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے پانچ شمالی صوبوں کے بقیہ 737 متاثرہ دیہاتوں کو امداد فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ایجنسی نے ملک بھر کے 31 صوبوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جمعرات تک اچانک سیلاب، جنگلات سے بہنے اور تیز ہواؤں سے چوکنا رہیں۔
حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں اور مشینری تیار کریں جو زیادہ خطرے والے علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے ۔ادھر انڈونیشیا کے مشرقی شمالی مالوکو صوبے میں اتوار کو اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 19 لوگوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔شنہوا نے صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مٹیگیشن آفس کے سربراہ فہبی الٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ تمام 19 ہلاک شدگان کی لاشیں دریافت کر لی گئی ہیں اور تلاش اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے بھاری مشینری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔مسٹر آلٹنگ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیوں میں سہولت کے لیے آفت زدہ علاقوں میں 14 دن کی ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے ۔ایجنسی کے ترجمان عبدالمظہری نے کہاکہ “نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سہاریانتو نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آفات سے نمٹنے کی کوششیں مؤثر طریقے سے جاری ہیں”۔ایجنسی نے متاثرہ افراد میں اشیائے خوردونوش اور کپڑوں سمیت ضروری امداد تقسیم کی ہے ۔ مسٹر مظہری کے مطابق بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ادھرآئس لینڈ میں بریڈامارکورجوکل گلیشیر میں برف کا غار کے دھنسنے سے ایک سیاح کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد دو افراد بھی لاپتہ ہیں۔ اتوار کو تقریباً 25 غیر ملکی سیاحوں کا ایک گروپ گلیشیئر دیکھنے گیا تھا کہ نو سے 16 فٹ گہرا غار منہدم ہو گیا۔ آر یو وی براڈکاسٹر نے اطلاع دی کہ گروپ کے غار سے نکلنے کے دس منٹ بعد سیاحوں نے شور سنا۔ ہوٹل پہنچنے پر سیاحوں کو واقعہ کا علم ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے دو زخمی سیاحوں کو برف کے نیچے سے نکالا۔ ان میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دوسرے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔