جموں//ریاست کی میونسپل حدود میں ماحولیات کو فروغ دینے کے لئے سریکلچر محکمہ آنے والے سیزن میں شہتوت کے پودوں کی شجرکاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔عوام کو ان کی دہلیز پر مفت یہ پودے فراہم کئے جائیں گے۔محکمہ کے ڈائریکٹر گلزار احمد نے مہم کی تیاریوں کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایکشن پلان تشکیل دیا گیا ہے اور ریاست کے بڑے قصبوں، سرکاری اراضی، سڑکوں، سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور گھروں کے آس پاس یہ مہم چلائی جائے گی۔پہلے مرحلے کے تحت میونسپل حدود میں شہتوت کے پودوں کی50 ہزار اقسام دستیاب کرائی جائیں گی جن کی بدولت آکسیجن کی صلاحیت سازی کو بڑھانے میں کافی مدد ملے گی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیاب عمل آوری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور سرینگر میں اس سلسلے میں دو ہیلپ لائین ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔پودوں کی ایڈوانس بُکنگ کے لئے جموں میں فون نمبرات 0191-2542408-2546318 اور کشمیر میں فون نمبر0194-2311171 اور موبائل نمبر9419518139 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔