کشتواڑ//ڈول ہستی پائور اسٹیشن کی جانب سے توانائی بچائو اور سستی توانائی کے موضوع پر ایک مصوری اور مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلہ میں مختلف سکولوں کے12ویں جماعت کے طلاب نے شرکت کی۔پروگرام کا خاص مقصد نوجوانوں میں توانائی کی بچت کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔مقابلے کا اہتمام پائور اسٹیشن کے سربراہ یوگیندر کٹوچ کی قیادت میں محکمہ انسانی وسائل نے منعقد کیا ، جو کہ کامیابی سے حاصل کیا گیا ۔مقابلے کے فاتح میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ مصوری مقابلہ میں فیقہ زوفیہ، دلجیت سنگھ اور موزیہ تبسم نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوشین حاصل کی، جبکہ مضمون نویسی میں بلال احمد وانی، اندر جیت اور روچیکا پریہار نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جنھیں انعامات سے نوازا گیا ۔ اسکے علاوہ حوصلہ افزائی کے5۔انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر پائور اسٹیشن کے سربراہ نے کہا کہ طلاب کی شرکت سے توانائی کے بچائو کی بیداری میں یقینی طور اس مہم کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا ان طلاب کی جانب سے توانائی بچانے کی کوششوں سے یقینی طور ان طلاب کی جانب سے توانائی پیدا کرنے کا اعتراف کیا جا سکے گا، جو یقینی طور سے ایک خوشحال اور نئے بھارت کی تعمیر میں مدد دے گی۔اس موقعہ پر چیف انجینئر سریش کمار، ستیش کمار پریہار، سینئر منیجر جگل کشور شرما ، منیجر مُزمل لون بھی موجود تھے۔ نظامت کے فرائض عاقب زرگر نے انجام دئے