سرینگر//نیشنل کانفرنس کے لیڈر تنویر صادق کو 15ستمبر 2017کو امریکہ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ویزیٹر لیڈرشپ پروگرام “U.S Legislative processes for young political leaders”میں مدعو کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ویزیٹر لیڈر شپ پروگرام 1940میں قائم کیا گیا تھا اور اسے امریکی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی رائے کے رہنمائوں کے لئے منعقد کئے جانے والا پُروقار پروگرام مانا جاتا ہے ۔بھارت سے تعلق رکھنے والے 3سابق وزرائے اعظم اور متعدد سابق وزرائے اعلیٰ نے ماضی میں اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد امریکی سیاسی طریقہ کار اور امریکی نظام میں نوجوان لیڈروں کے رول کی نمائش کرنا ہے۔ بھارت بھر سے اس پروگراموں کے لئے منتخب کئے گئے 8رکنی ڈیلی گیشن میں نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ کے سیاسی صلح کار تنویر صادق بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جو لیڈران اس ڈیلی گیشن کا حصہ ہونگے، اُن میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر لکشمنن راماتھورے ، کرناٹک کے ایم ایل سی مسٹر رضوان ارشند، اے بی وی پی کے جنرل سکریٹری ونے کمار بردی، بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے جنرل سکریٹری مسٹر نکھل ویاس، این ایس یو آئی کے جنرل سکریٹری بوشن پنچلوار، عام آدمی پارٹی کے ترجمان راگو چڑا، مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمانِ اعلیٰ مسٹر سچن ساونت اور اوٹ ریچ پروگرام PRSلجسلیٹو رسرچ رونق جین شامل ہیں۔ڈیلی گیشن واشنگٹن ڈی سی، مریلینڈ، شمالی ڈکوٹا اور جنوبی ڈکوٹاکا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وہ سیاسی لیڈران، قانون سازوں، کمونیٹیوںکے منتظمین، خصوصی گروپوں اور دیگر طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے افراد سے ملیں گے اور امریکہ حکومت کی مختلف ایجنسیوں میں کام کاج کے طریقہ کا مشاہدہ کریں گے۔