سرینگر//محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے کیجول ملازمین نے تنخواہوں کی عدم واگذاری کے خلاف پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرے کئے۔احتجاجی ملازمین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ محکمہ کے اعلی حکام فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ کرتے ہیں جبکہ گزشتہ 3برسوں سے تنخواہیں نہ ملنے سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے انکے کنبے فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں اور انکے بچوں کے مستقبل پرمنفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کی تنخواہیں فوری طور واگزار نہیں کی گئیں تو وہ منظم احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے۔