عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈیپارٹمنٹ ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ نے ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اَتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے) کے اِشتراک سے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں اِی۔ این اے ایم پورٹل کے ساتھ گودام رجسٹریشن اور سی اے سٹوروں کے مربوط کے لئے ایک رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ اِس موقعہ پر چیئرمین ڈبلیو ڈی آر اے ٹی کے منوج کمار مہمان خصوصی تھے۔ٹی کے منوج کمار نے بتایا کہ ڈبلیو ڈی آر اے کی تشکیل 2010 ء میں ویئر ہاؤسنگ (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 2007 کے تحت کی گئی تھی جس کا مقصد گوداموں کی ترقی اور ریگولیشن کے لئے ایکٹ کی دفعات کو ریگولیٹ کرنا اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا۔اُنہوں نے گوداموں کی رجسٹریشن کے فوائد کی وضاحت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ڈبلیو ڈی آر اے رجسٹرڈ گودام کی طرف سے جاری کردہ اِی۔این ڈبلیو آر تجارت اور قرض کے ایک اہم آلے کے طور پر کام کرے گا۔ اُنہوں نے اِی ۔این ڈبلیو آر کی تیاری کے عمل کی بھی وضاحت کی جو کہ کریڈٹ حاصل کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ اُنہوں نے 25 ؍اکتوبر 2025 تک رجسٹریشن فیس کی معاف کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں پی اے سی ایس ڈبلیو ڈی آر اے سے رجسٹریشن کے لئے مناسب فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ وِکاس شرما نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اس میٹنگ کا مقصد گوداموں کی رجسٹریشن کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور سی اے سٹوروں کو اِی ۔این اے ایم کے دائرے میں لانا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کے لئے زیادہ سے زیادہ منافع مل سکے۔نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ (ای این اے ایم) ایک آل انڈیا الیکٹرانک ٹریڈنگ پورٹل ہے جو موجودہ اے پی ایم سی منڈیوں کو زرعی اجناس کے لئے ایک متحد قومی مارکیٹ بنانے کے لئے نیٹ ورک کرتا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اگست میں جموں میں بھی اسی طرح کی ایک تقریب کا اَنعقاد کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموں و کشمیر نے اَب تمام 17 فعال منڈیوں کواِی۔ این اے ایم پر مربوط کیا ہے۔ محکمہ جموںوکشمیر میں سی اے سٹوروں کی ڈبلیو ڈی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولیت فراہم کرنے کا خواہاں ہے جس سے ای۔این اے ایم پورٹل پر ان کے انضمام کی راہ ہموار ہوگی۔ محکمہ نے حال ہی میںاِی ۔این اے ایم ٹریڈ کے لئے سی اے سٹوروں کو منڈیوں کے ذیلی یارڈ کے طور پر اعلان کرنے کی سہولیت فراہم کی ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے میں سہولیت ملے۔جموںوکشمیر نے سال 2021-22ء تک ای۔ این اے ایم تجارت کو صرف 89 لاکھ سے بڑھا کر گذشتہ برس 32 کروڑ کر دیا اور اس برس کے دوران اس نے کئی گنا بڑھا کر 300 کروڑ سے زیادہ کیاہے۔ اَنڈرسیکرٹری ڈبلیو ڈی آر اے ایچ کے ڈابس اور اے ڈی ، ڈبلیو ڈی آر اے بی پی یادو نے گودام ایکٹ اور قواعد پر پرزنٹیشن پیش کی۔