عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو راج بھون میں دہشت گردی کے تشدد کے شکار شہریوں، پنچایتی نمائندوں اور سول سوسائٹی اراکین، تاجروں، وکلا، اساتذہ اور دیگر مختلف طبقوں کے ایک وفد سے بات چیت کی۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد کے ارکان نے حکومت ہند اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں انتظامیہ کا معاشرے میں امن، ہم آہنگی قائم کرنے اور جامع ترقی کو یقینی بنانے کی ستائش کی۔انہوں نے انتظامیہ کا اس بات پربھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنے خیالات کا اشتراک کرنے اور مسائل اور مطالبات پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔عوامی ویلفیئر فورم کشمیر، ٹریڈرز فیڈریشن ہندوارہ، جموں و کشمیر پنچایت راج موومنٹ، آر ای ٹی ایسوسی ایشن، گجر طبقے کے اراکین اور دیگر نمائندوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کی یادداشت پیش کرتے ہوئے اس کے جلد ازالے کیلئے ان سے مداخلت کی درخواست کی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کی ترقی میں دہشت گردی کے شکار شہریوں، سماجی اور امن کے کارکنوں، پی آر آئی ارکان اور قبائلی برادری کے نمایاں تعاون کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایک ترقی پسند معاشرے کے خواب اور عزائم صرف امن کے حالات میں ہی پورے ہو سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ معاشرے کو امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والے چند عناصر سے چوکنا رہنا چاہیے اور ان کی کوششوں کو ناکام بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔مطالبات کا جواب دیتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے سماج کے سبھی طبقات کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کا اشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد پر زور دیا کہ وہ یو ٹی اور سنٹرل اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کی شناخت کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے نوجوان کاروباریوں کو ہر طرح کی حمایت اور ہینڈ ہولڈنگ کا یقین دلایا۔
امیت شاہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے رابطہ | یاترا پر بات چیت
NDRFکی ستائش
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو جموں و کشمیر اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروں سے بات کی اور لگاتار بارش کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔شاہ نے ایل جی منوج سنہا سے امرناتھ یاترا کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ لیا جو کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ایل جی دہلی سے بھی بات کی۔
وزیر داخلہ نے منوج سنہاسے بھی بات کی اور امرناتھ یاترا کے بارے میں اپ ڈیٹس لیا جو کہ شدید بارش کی وجہ سے روک دی گئی تھی”۔ وزیر داخلہ نے محفوظ امرناتھ یاترا فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیفنس ریسپانس فورس کی ستائش کی۔امیت شاہ نے ٹویٹر پر لکھا، “این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف تمام تر مشکلات کے باوجود قوم اور انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کھڑے رہے ہیں۔ ان کا کردار ہر یاتری کو محفوظ امرناتھ یاترا فراہم کرنے کے ہمارے مقصد کو پورا کرنے میں اہم رہا ہے۔”شاہ نے ٹویٹ کیا کہ میں شہریوں کے لیے حفاظت کا نشان بننے کے لیے ان کی تعریف کرتا ہوں۔