بارہمولہ//وزیرتعلیم سید الطاف بخاری نے کہا ہے کہ تعلیمی سیکٹر کی شان رفتہ کو بحال کیا جائے گا اور اس کے لئے حکومت مختلف اختراعی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ طُلاب کو معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔وزیر یہاں ایک مقامی پرائیویٹ سکول کی سالانہ دن کی تقریب کے موقعہ پر بول رہے تھے۔ ایم ایل اے بارہمولہ جاوید حسن بیگ، کمشنر سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہ مولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش کے علاوہ کئی اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔الطاف بخاری نے اساتذہ کو قوم کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت طُلاب ہی مجموعی نشو نما فروغ پاتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طُلاب کے لئے دوستانہ رویہ اختیار کر کے ان کے لئے ساز گار ماحول قائم کریں۔