کپوارہ//12جو لائی کو ترہگام میں فوج کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ضلع مجسٹریٹ کپوارہ خالد جہا نگیر نے مجسٹریٹ انکوائری کے احکامات صادر کئے اور اس کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ پیر مظفر کو تحقیقاتی آ فیسر مقرر کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ کم وقت میں اپنی رپورٹ پیش کریں ۔ تحقیقاتی آفیسر پیر مظفر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ واقعہ سے متعلق جا نکاری رکھنے والے افراد 25جولائی سے2 اگست تک ضلع مجسٹریٹ کپوارہ کے دفتر میں آکر اپنے بیا نات قلمبند کر اسکتے ہیں ۔