انقرہ //ترکی کے وزیر توانائی فاتح ڈانمیز نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے گذشتہ ماہ کے دوران ساحل کے قریب 3 نئے تیل کے دخائز دریافت کیے ہیں۔ان دخائز میں سے دو جنوب مشرقی صوبہ دیار باقر میں اور ایک شمال مغربی صوبہ کرکلریلی میں دریافت ہوا ہے۔ ایک تیسرے مقام پر ملا ہے۔فاتح ڈانمیز کا کہنا ہے کہ اس کھوج سے ملک کے یومیہ پیداوار میں 6800 بیرل تیل کا اضافہ ہوگا جبکہ ہماری موجودہ اوسطاً یومیہ پیداوار 61000 بیرل تیل سے زیادہ ہے۔ترکی کے انرجی واچ ڈاگ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں تیل کی کل درآمدات گذشتہ سال کے کے مقابلے میں مارچ میں چار فیصد کم ہوکر 3.38 ملین ٹن رہی ہیں۔وزیر توانائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دخائز کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 2800 سے 3000 تک تیل کے بیرل تیل کیے جائیں گے۔