یواین آئی
راناگھاٹ// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول حکومت پر ملک کی نمبر ایک بدعنوان حکومت ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا ووٹ بینک پوری طرح سے دراندازوں کی حمایت پر کھڑا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی جگن ناتھ سرکار کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، “ملک میں کوئی بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ کرنے اور متوا کمیونٹی کے پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دینے سے نہیں روک نہیں سکتا۔