سرینگر // ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایس کے آئی سی سی سرینگر سے آن لائن افتتاح کے ذریعے سکمز میں قائم کئے گئے11 نئی سہولیات کا افتتاح کیا جن میں چند پائے تکمیل اور زیرتعمیر منصوبے بھی شامل ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی دوسری برسی کے موقعے پر سکمز میں قائم کئے گئے11 سہولیات کا افتتاح کیا گیا جن میں پیٹ سی ٹی سکین(PET CT-Scan)، ڈیجیٹل سبٹریکشن اینجیو گرافی( Digital Subtraction Angiography (DSA) Lab) ، اوپی ڈی، ایمرجنسی، زچگی اسپتال میں توسیع اور بورڈ روم ک شامل ہے۔ جن زیر تعمیر منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں کینسر انسٹیچوٹ، کارڈیو اور نیرو سائنسز سینٹر، ڈرگ اینڈ فارمیسی بلاک اور علیحدہ میڈیسن اور ٹروم سینٹر شامل ہیں۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر فردوس احمد گری نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کرتے ہوئے سکمز میں پایہ تکمیل منصوبے اور زیر تعمیر پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ کینسر انسٹیچوٹ، کارڈیو اور نیرو سائنسز سینٹر، ڈرگ اینڈ فارمیسی بلک اور علیحدہ میڈیسن اور ٹروم سینٹر کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ سکمز آڈٹیوریم میں پروگرام کے کارڈنیٹر ڈاکٹر عرفان احمد ربانی نے وزیر اعلیٰ اور دیگر مہمانوں کو عوام کے نام وقف کئے جارہے پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر عرفان احمد ربانی نے کہا کہ یہ دن سکمز کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ آج سکمز میں 11پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا جن سے ریاستی عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکمز میں خون کی نسوں کی جانچ کرنے کی سہولیات بھی اب موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مریضوں کو ان سہولیات کیلئے ہزاروں روپے خرچ کرکے دلی اور چندی گڑھ جانا پڑتا تھاتاہم مگر اب یہ سہولیات وادی میں دستیاب ہیںجن سے مریضوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ شعبہ نیوکلیر سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر تنویر احمد نے پیٹ سکین کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل شروع کیا گیا پیٹ سکین نصب کرنے کا منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچ گیا ہے اور امسال 8جنوری 2018سے ریاست میں پیٹ سکین کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے کینسر مریضوں کو پیٹ سکین کی سہولیات کیلئے بیرون ریاست جانا پڑتا تھا جہاں ہر مریض سے 50ہزار سے 60ہزار روپے لئے جاتے تھے۔