سرینگر//وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی عمل کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے اور اُسی کے مطابق ریاست کے لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔حلقہ انتخاب چرارِ شریف کے تعمیر ات عامہ ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ و دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلائی گئی ایک افسروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مخلوط حکومت لوگوں بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے سلسلے میں متعدد اقدامات ہاتھ میں لئے ہیں جن میں سے کئی پروجیکٹ مکمل بھی کئے گئے ہیں۔وزیر کو بتایا گیا کہ اس سال چرارِ شریف میں 16کلومیٹر سڑ ک پر پہلے ہی میکڈم بچھایا گیا ہے اور 28کلومیٹر سڑک پر کام شد ومد سے جاری ہے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر ہدایت دی کہ اکتوبر کے مہینے تک سارا میکڈم بچھانے کا کام مکمل کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کیا جاسکے۔