ترال//جنوبی کشمیر کے ترال اونتی پورہ روڑ پر دوران شب دو ریچھ کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے دو ریچھوں کو، جن کے اجسام سے خون بہا تھا، سر راہ مردہ پایا۔
رینج افیسر وائلڈ لائف اقبال خورشید نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ انہوں علاقے کی طرف ایک ٹیم روانہ کی ہے۔
افسر موصوف نے مزید بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ دونوں ریچھ سڑک پار کرنے کے دوران کسی گاڑی کی زد میں آگئے ہونگے۔
اس دوران متعلقہ محکمہ نے ریچھوں کی ہلاکت کے سلسلے میںتحقیقات شروع کی ہے۔