ترال//ڈگری کالج ترال میں سائنس بلاک کی عمارت گزشتہ چار سال سے تشنہ¿ تکمیل ہے جس کے نتیجے میں ادارے میں زیر تعلیم طلباءکو بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ دستیاب نہیں ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں قریب تین دہائیوں تک صرف آرٹس مضامین پڑہانے کے بعد چند سال قبل سرکار نے باضابطہ طور سائنس مضامین پڑھانے کے احکامات جاری کئے اور 2013میںسرکار کی منظوری کے بعد محکمہ آر اینڈ بی نے 4 کروڑ98لاکھ روپے کی لاگت سے سائنس بلاک تعمیر کرنے کا آغاز کیاتاہم چار سال مکمل ہونے کے باوجود یہ عمارت تعمیر نہیں ہوسکی۔کالج میںزیر تعلیم طلباءنے بتایا کہ جگہ کی کمی کے نتیجے میںوہ فی الحال نامکمل کمروں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رقومات کی کوئی قلت نہیں ہے ۔انہوں نے ادارے میں جگہ کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ یہ عمارت بہت جلد مکمل ہوجائے گی ۔اس ضمن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر آراینڈ بی ترال ہر بنس سنگھ نے کہا عمارت تقریباًمکمل ہے اور چار ماہ کے اندر اندر کالج انتظامیہ کو عمارت سونپ دی جائے گی۔