سید اعجاز
ترال// ترال میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کی جانب سے کرکٹ اور والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس میں ترال کی 12 ٹیموں نے والی بال ٹورنامنٹ اور 12ٹیموں نے کرکٹ ٹورنا منٹ میں حصہ لیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شالی درمن اور ٹیم وائی ایس ایس کے درمیان کھیلا گیاجس میں شالی درمن نے جیت درج کی۔ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل ترال بالا اور شاہ ہمدان ترال کے درمیان کھیلا گیا جس میں شاہ ہمدان ٹیم نے فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو ٹرافیوں کے علاوہ اسپورٹس کٹ اورٹریک سوٹ فراہم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیلوں سے روشناس کرانا اور انہیں آؤٹ ڈور گیمز کھیلنے کی ترغیب دینا تھا۔ٹورنامنٹ کے دوران ترال علاقہ کی خواتین ٹیم نے والی بال کے مقابلے میں بھی حصہ لیا اور دیویانگ کی ٹیم نے کرکٹ مقابلے میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب پر آلوک اوستھی ڈی آئی جی جنوبی کشمیر، سی آر پی ایف، اعجاز احمد زرگر ایس ایس پی اونتی پورہ، راجیو یادو، کمانڈنٹ 130 بٹالین یوگیش پروہت کمانڈنٹ -110 بٹالین ،ارون کمار بھارتی، کمانڈنٹ 185 بٹالین کے ساتھ 180 بٹالین سی آر پی ایف کے افسران اور اے ڈی سی ترال موجود تھے۔