ترال//سید اعجاز//ترال میں سوموارکی شام ایک بار پھر تباہ کن ژالہ بھاری سے فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا جس کی وجہ سے کسانوں میں زبردست مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔ترال کے متعد علاقوں جن میں آوری گنڈ،ستورہ،کنگہ لورہ،ناگہ بل،لام ،دادھ مرگ شامل ہیں،میںکل شام آٹھ بجے کے قرب تباہ کن ژالہ بھاری سے سیب،بادام اخروٹ ،چری وغیرہ کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے مقامی کسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گی ہے ۔کسانوں نے بتایا کہ مذکورہ مقامات پر نصف گھنٹے تک شدید ژالہ بھاری نے تباہی مچا دی جبکہ اس مہینے میں یہ اس قسم کی تیسری ژالہ بھاری ہے