سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں بدھ کوایس او جی کی حراست میں ایک شخص نے اہلکار کی بندوق چھین کر فائرنگ کی۔ مذکورہ زیر حراست شخص نے بعد میں کیمپ کے جنریٹر روم میں پناہ لی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس او جی اہلکاروں نے گذشتہ روز ایک شہری کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا تھا جس نے آج ایک اہلکار کی بندوق چھین کر اسی پر گولی چلائی۔بعد ازاں مذکورہ شخص نے اہلکار کی بندوق لیکرایس او جی کیمپ کے جنریٹر روم میں پناہ لی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس ایس پی اونتی پورہ موقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور وہ مذکورہ شخص کو سرنڈر کرنے کیلئے راضی کررہے ہیں۔