ترال// ترال علاقے میں ایک پنچایت گھر کو پر اسرار طور پر دوران شب نذر آتش کر نے کی کوشش کی گئی ۔ قصبہ سے 8کلومیٹر دورسیر جاگیرگائوں میں نا معلوم افراد نے علاقے میں قائم پنچایت گھرمیں 16اور17ستمبر کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے پنچایت گھر کی کھڑکیاں اور دروازوں کے علاوہ فرش کو شدید نقصان پہنچا ۔تاہم مقامی لوگوں نے پنچایت گھر کو مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔پولیس نے کیس درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کی ہے ۔