سرینگر /جنوبی کشمیر کے ترال میں جمعہ کو نقاب پوش بندوق برداروں نے ایک عام شہری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔
پولیس نے مذکورہ شہری کی شناخت نصیر احمد گنائی ساکنہ نو پورہ ترال کے بطور کرتے ہوئے کہا کہ نصیربری طرح زخمی ہواہے۔
زخمی نصیر کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔