ترال// ترال میں تین ماہ قبل منی سیکریٹریٹ کا اعلان کیا گیا لیکن انتظامیہ تین مقامات پر اراضی موجود ہونے کے باوجودجگہ کا انتخاب کرنے میں ناکام ہے۔مقامی آبادی نے بتایا کہ ترال قصبہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران مکمل نظرانداز ہواہے تاہم حکومت نے جب منی سکریٹریٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیاتو لوگوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر اس کی تعمیر میں لیت و لعل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اس ضمن میںمداخلت کی اپیل کی ہے۔