ترال//ترال ستورہ سڑک کو تعمیر کرنے کی غرض سے کھنڈارت میں تبدیل کرنے اور تعمیراتی کام کو انتہائی سست رفتاری سے جاری رکھنے کی وجہ سے علاقے کی وسیع آبادی کو تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ آٹھ ماہ سے سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔تقریباً13کلو میٹراس سڑک پر تقریباً8ماہ قبل کام شروع کیا گیا جو انتہائی سست رفتاری سے جاری رہنے کی وجہ سے علاقے کی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میںطے ہوتا ہے اور عوام کو سفر کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔