ترال//ترال ستورہ سڑک پر گذشتہ کئی ماہ سے کام جاری ہے لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی رفتار سے کام جاری رہا تو مزید کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ترال سے واگڑ تک کئی دیہات کو جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہوئی تھی جس پر گزشتہ سال کام شروع کیا گیاتاہم کئی ماہ کے بعد بھی سڑک تشنہ تکمیل ہے اور علاقے کی وسیع آبادی کو عبور مرور میں مشکلات کا سامنا ہے۔