ترال// جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں ترال بالا کو آب گھر کے مقام پر جمعہ کے روزاچانک سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے محاصرے میں لے کر راہ گیروں کی تلاش شروع کی۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ نماز کے بعد فورسز کی بھاری تعدادنمودار ہوئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر راہ گیروں کے شناختی کارڑ طلب کئے اور ان کی تلاشی شروع کی۔
محاصرے کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوئی۔