ترال//ترال بالا میں بجلی کی کم وولٹیج اور ترسیلی لائن بار بار گرنے سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ترال کے ہسپتال روڑ اور اریگیشن کے نزدیک رہائش پذیر آبادی نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہونے کی وجہ سے صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔ فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ علاقے میں جب بجلی کی وولٹیج اس قدر کم ہوتی ہے کہ انسان کو بجلی لیمپ دیکھنے کیلئے بھی ٹارچ کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلی لائن بار بار گرجانے سے بھی اکثروبیشتر بجلی چلی جاتی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں جو ٹرانسفار مر نصب کیا گیا ہے وہ آبادی بڑھنے کی وجہ سے لوڈبرداشت نہیں کررہا ہے ۔انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ علاقے میں ایک اور بجلی ٹرانسفار مر نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ترسیلی لائنوں کو تبدیل کیا جائے۔