زاہد بشیر
گول// تحصیلدار گول ہر جیت سنگھ نے بیکن کی جانب سے جاری گول۔رام بن سڑک کی بلیک ٹاپنگ کے کام کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران تحصیلدار نے استعمال ہونے والے مواد اور کام کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بیکن ایجنسی کو ہدایت دی کہ اعلیٰ معیار کا مواد استعمال کیا جائے اور سڑک کی تعمیر کے تمام مراحل میں مقررہ معیار کو برقرار رکھا جائے۔تحصیلدار ہر جیت سنگھ نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر روزانہ اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مقامی آبادی کے مفاد میں منصوبہ بروقت اور معیاری طور پر مکمل کیا جا سکے۔یاد رہے گزشتہ روز گول کی عوام نے اسی شاہراہ پر غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور محکمہ بیکن نے بھی غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کام کو روک دیا تھا اور یقین دلایا تھا کہ اس طرح آئندہ نہیں ہوگا۔