سری نگر//سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) سوپور میں بدھ کو چھ ڈاکٹر غیر مجازی طور اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔
تحصیلدار سوپور کی طرف سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق وہ ایس ڈی ایچ سوپور کے دورے پر گئے تھے جہاں اُنہوں نے ڈاکٹر محمد اشرف کنسلٹنٹ سرجن ، ڈاکٹر محمد سلطان میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر محمد سلیم چستی ، ڈاکٹر مدثر نذیر ، ڈاکٹر ایم۔ رفیع اور ڈاکٹر شیخ داو¿د کو غیرمجازی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔
تحصیلدار سوپورنے اسپتال کااچانک دورہ ڈی سی بارہمولہ کی زبانی ہدایات پر کیا تھا۔
تحصیلدار سوپور نے بلاک میڈیکل آفیسر سوپور کی طرف سے تیار کردہ روزانہ حاضری شیٹ کے ساتھ ایک رپورٹ ڈی سی بارہمولہ کو معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے پیش کی ہے۔