سرینگر//تحریک حریت جموں کشمیر کے ایک وفدنے حزب المجاہدین کے نائب سربراہ سیف اللہ خالد کی اہلیہ کی وفات پر سلر پہلگام جاکر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کی۔وفد میں مظفر احمد، سبزار احمد، محمد عاشق اور محمد شفیع پر مشتمل تھا۔ اس دورانپیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری اور قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے سیف اللہ خالدکی اہلیہ اور ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ کی والدہ کے انتقال پر زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔