سرینگر //سرینگر میونسپلٹی کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کو چھاپڑی فروشوں اور تجاوزات کو ہٹانے کے دوران چھاپڑی فروشوں نے سخت مزاحمت کی۔ محکمہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارپوریشن کے اعلیٰ افسران نے مہاراجہ بازار، بٹہ مالو، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے دوران چند افراد حملہ آور ہوئے ۔ ترجمان نے کہا کہ میونسپلٹیحکام نے عدالت عالیہ میںمفاد عامہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست زیر نمبرPIL No: 458/2003 جو کشمیر کنزیومر ویلفیر فورم اور کمشنر ٹرانسپورٹ اور دیگر محکمہ جات کے خلاف دائر کی گئی تھے، کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کی تھی۔ مونسپل کارپوریشن کے تمام افسران ، مونسپل ملازمین کی انجمن، میونسپل وکرس یونین اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں جنکی سربراہی میونسپل کمشنر ریاض احمد وانی کررہے تھے ، نے عوام کی جانکاری کیلئے پروگراموں کے دوران پبلک ایڈرس سسٹم کا استعمال غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران استعمال کیا ہے۔ مونسپل کمشنر سرینگر نے ازخود چھاپڑی فروشوں سے بات کی ہے اور سڑکوں کے متصل راستوں پر قبضہ کرنے سے عوام کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا تھا اور چھاپڑیوں کو ٹریفک جام کی اصل وجہ قرار دیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ چند شرپسند عناصر نے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں مزاحمت کرتے ہوئے کئی سینئر افسران پر حملہ کردیا جسکی وجہ سے کارپوریشن کو مہم ملتوی کرنی پڑی ہے۔