سرینگر//تحریک حریت نے تنظیم کے رُکن غلام محی الدین پنڈت المعروف لالہ کے گھر واقع تاپر ہامرے پٹن میں 29-کیمپ حیدربیگ کی طرف سے بار بار چھاپے ڈالنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ورکروں کے گھروں پر چھاپے ڈالنا، توڑ پھوڑ کرنا بدترین قسم کی سرکاری دہشت گردی ہے۔ بیان کے مطابق حکومت آزادی پسندوں کو زیر کرنے کے لیے فوج، ایس ٹی ایف، سی آر پی ایف اور پولیس کو استعمال کررہی ہے، تاکہ آزادی پسند خوفزدہ ہوں۔