کشتوار//ٹھاٹھری کشتواڑ سڑک کل گاڑی دربشالہ کے نزدیک آج صبح پسیاں کرنے کی وجہ سے ایک بار پھر آمد و رفت کے لئے بند ہو گئی ہے۔بھاری پسیاں گر آنے کی وجہ سے اس سڑک کا تقریباً25میٹر حصہ بہہ گیا ہے۔37دنوں سے اس شاہراہ پر پسیاں گر رہی ہیں ریاستی محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلع انتظامیہ اس سڑک جو آمد و رفت کے قابل بنانے میں نا کام ہو چکی ہے۔دریں اثنا کشمیر عظمیٰ نے جب ایگزیکیوٹو انجینئر تعمیرات عامہ مہندر کمار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سڑک پسیاں کرنے کی وجہ سے آج صبح پھر سے بند ہو ئی ہے، محکمہ نے اس سڑک پر آمد و رفت بحال کرنے کے لئے افرادی قوت اورمشیزی استعمال میں لایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر بھاری چٹانیں گر آئی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کیا کہ پرائیویٹ کمپنی نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو اس شاہرہ کی بحالی کا کام سپرد کیا گیا ہے۔