سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پربانہال اور رامبن ۔رامسو علاقوں میں تازہ برفباری اور پسیاں گر آنے سے مذکورہ شاہراہ کو جمعرات کو ایک پھر ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شاہراہ پر بانہال علاقے میں کم و بیش ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے اور رامبن و رامسو علاقے میں بھاری پسیاں گر آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی شاہراہ پر بھاری بارش ہورہی ہے۔
حکام نے کہا کہ آج کسی بھی گاڑی کو اس شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور فی الحال ساری توجہ شاہراہ کو برف اور پسیوں سے صاف کرنے کی طرف مبذول کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق شاہراہ پر درماندہ سبھی گاڑیاں محفوط مقامات پر پارک کروائی گئی ہیں۔