عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ممتاز ٹریڈ لیڈر جان محمد کول کی پہلی برسی پر تاجر برادری نے انہیں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ایک با صلاحت کاروباری رہنما قرار دیا۔کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری اور شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے ایک مشترکہ بیان میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمیشہ تاجروں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے پیش پیش رہتے تھے۔ الائنس کے ترجمان محمد صدیق رونگا، سیکرٹری معراج الدین گنائی، حاجی ولی محمد اور حاجی نثار نے بھی مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔کے ٹی اے صدر اعجاز شہدارنے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا’’مرحوم نہ صرف ایک کامیاب تاجر تھے بلکہ ہماری کمیونٹی کیلئے طاقت کا ایک ستون بھی تھے‘‘۔الائنس کے سپریم کونسل لیڈران سبط علی، منندر سنگھ بسیم، وسیم اسلم، سجاد حیدر، فیاض نداف، معراج الدین وانی، فیاض درزی اور بلال ڈار نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا۔