سرینگر// زرعی گریجویٹوں نے صد فیصد جونیئر ایگری کلچر ایکس ٹنشن افسراں کی اسامیوں کو ترقیوں سے پر کرنے سے متعلق ایس آر او کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس ایس آر او کو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ پریس کالونی لالچوک میں اتوار کو متعدد ایگری کلچر گریجویٹ جمع ہوئے اور ایس آر ائو442کو لاگو کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرین نے بینر اور پلے کارڑ اٹھا رکھیں تھے،جبکہ وہ اس ایس آر ائو کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اس ایس آر ائو کے مطابق محکمہ زراعت میں جونیئر ایگری کلچر ایکس ٹنشن افسراں کی تمام اسامیوں کو ترقیوں سے پُر کیا جائے گا،برعکس اس کے براہ راست جونیئر ایگری کلچر ایکس ٹنشن افسراں کو تعینات کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں بے روزگار زرعی گریجویٹ ہیںاور انہیں حکومت نے پس پشت ڈال دیاہے۔ احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ ایس آر ائو442 نے انہیں محکمہ ایگری کلچر پرڈکیشن میں تعینات ہونے سے محروم کردیاجس کی وجہ سے ایگری کلچر گریجویٹ مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں اور انکے مستقبل کو تاریک بنادیا گیاہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے میں مداخلت کریں تاکہ انکے حقوق پر شب خون نہ مارا جائے۔ انہوں نے ایس آر ائو242کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کو اصل شکل میں پیش کیا جائے۔