کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے اطراف و اکناف میں اس وقت تشویش کی لہر دو ڈ گئی جب سماجی وئیب سائٹ پر یہ خبر مشتہر کی گئی کہ ہندوارہ ڈگری کالج میں فورسز کی ٹائر گیس شلنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم مار اگیا ۔ضلع کے کرالہ پورہ ،ترہگام ،کپوارہ ،کولنگام ،چوگل ،ہندوارہ ،لنگیٹ ،کرالہ گنڈسمیت درجنو ں علاقوں میں فوری طور دکانیں بند ہوئیں اور لوگ اس خبر کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے لگے ۔ان علاقوں میں فوری طور افرا تفری مچ گئی اور پورے ضلع میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ۔اس حوالہ سے ہندوارہ پولیس نے اس بے بنیاد خبر کا تو ڑ کرنے کے لئے فوری طور اس کو سماجی وئب سائٹ کے ذریعے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہو ں پر کان نہ دھریں ۔پولیس کی خبر کے بعد ضلع میں حالات دو بارہ ٹھیک ہوئے ۔ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی نے بے بنیاد خبر پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتا یا کہ سماجی وئب سائٹ پر بے بنیاد خبر اپلوڈ کرنے والے افواہ باز کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور عنقریب اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔