بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین نے پندرہ روزہ ”بیٹی بچاﺅ،بیٹی پڑھاﺅ“ دستخطی مہم کا آغاز کیا ۔مہم کا اہتمام محکمہ آئی سی ڈی ایس نے محکمہ تعلیم وصحت کے اشتراک سے کیا ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع میں ضلع سطح پر جانکاری کیمپوں،ریلیوںاورسیمناروں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس دوران لوگوں کو بیٹیوں کی اہمیت اور تعلیم کے علاوہ بچوں کی جنسی شرح اورضلع میں بچیوں کے ساتھ ہر قسم کے امتیاز کو ختم کرنے کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ترقیاتی کمشنر نے ”بیٹی بچاﺅ،بیٹی پڑھاﺅ“ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے گھر گھر سروے کرکے ایسی لڑکیوں کی نشاندہی کے لئے جو کہ تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ہی سکول چھور چکی ہیں تاکہ ان لڑکیوں کو دوبارہ سکول جانے کی طرف راغب کیا جاسکے۔