بارہمولہ//شیری شاپ کیپرس ویلفیئر یونین ’بیوپارمنڈل شیری ‘کے صدارتی انتخابات پیر کو منعقد کئے گئے ،جس میں تین اُمیدواروں نے صدارتی عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ لیا جس میں بشیر احمد لون ،ڈاکٹر شبیر احمد باغوان اور غلام حسن لون شامل تھے ۔ جنرل سیکریٹری عہدے کیلئے بھی تین اُمید وار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جن میں باسط احمد بٹ،منظور احمد میر اور امتیاز احمد لون شامل تھے ۔ووٹروں کی کل تعداد 176 تھی جن میںسے 173 ووٹ ڈالے گئے ۔ بشیر احمد لون 86 ووٹ لیکر جیت درج کرکے دوبارہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ڈاکٹر شبیر احمد نے 63 ووٹ لئے اور غلام حسن نے 24 حاصل کئے ۔اسی طرح سیکریٹری عہدے کے اُمید وار باسط احمد بٹ نے 85ووٹ لیکر جیت درج کی جبکہ منظور احمد نے 58 اور امتیاز احمد لون نے 30 ووٹ حاصل کئے ۔یہ صدارتی انتخابات پُر امن اور شفاف طریقے سے الیکشن کمشنر امتیاز احمد بٹ ،ممبر شوکت احمد راتھر ،شوکت احمدشیخ ،عبدالمجید لون اور فیاض احمد بخاری ، بیوپارمنڈل سوپور کے صدر محمد اشرف گنائی ،جنرل سیکریٹری طارق احمد مغلو اور الیکشن کمشنر افتخار احمد زرو کی نگرانی میں عمل میں لائے گئے ۔