رام بن //ضلع رام بن میں لوگ بینک ملازمین کی ہڑتال سے بے خبر ہونے کی وجہ سے بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ہیں۔ ملازمین اپنے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں تمام سرکار ی بینک بند رہے تاہم ملازمین نے کوئی احتجاجی ریلی نہیں نکالی اور نہ ہی نعرے بازی کی۔ہڑتال کا اثر بانہال، رام سو ،رام بن ،بٹوت اور گول قصبوںمیں بھی دیکھنے کو ملا ۔لوگوں کی شکایت تھی کہ وہ اپنے کھاتوں میں رقم جمع کرنا چاہتے تھے لیکن بینک بند ہونے کیک وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بینکوں کی ہڑتال سے زیادہ طبی ایمر جنسی ضوریات کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔