نئی دہلی// راجیہ سبھا نے ملک میں ڈھانچہ جاتی ترقی کو رفتار دینے کے لیے نیشنل انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ فنانسنگ بینک بل ۔2021 جمعرات کو صوتی ووٹ سے پاس کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ لوک سبھا اسے پہلے ہی پاس کر چکی ہے ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بینک چلانے کے لیے ایک بورڈ بنانا ہوگا جس کی ہدایت پر بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری ہوگی۔ بینک کی اکوِٹی ایک لاکھ کروڑ روپئے کی ہوگی جس میں مرکزی حکومت اور دیگر اداروں کی حصہ داری ہوگی۔ بعد میں حکومت کی حصہ داری کم کرکے 26 فیصد کر دی جائے گی۔ آغاز میں صد فیصد حصہ داری حکومت کی ہوگی۔