جموں //صحت و طبی تعلیم کے وزیربالی بھگت نے طبی نگہداشت کے شعبے میں نرسنگوں کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نرسیں مریضوں کو ہرسطح پر بہتر طبی نگہداشت کی سہولیات بہم رکھنے میں پیش پیش رہتی ہیں۔ وزیر نے ان خیالات کا اظہار جموںمیں جموں نرسنگ ایسو سی ایشن کی طرف سے نرسوں کے بین الاقوامی دن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر سنندا رینہ ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر نے کہا کہ نرسیں تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نرسوں کے مسائل سے پوری باخبر ہے اور حکومت ان کے مسائل حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے نرسوں پر زور دیا کہ وہ مزید تندہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔بالی بھگت نے نرسوں سے کہا کہ وہ فلورنس نائٹنگ گیل کی طرف سے دکھائے گئے راستے پرچلیں تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات میسر ہوسکیں۔ اس موقعہ پر جی ایم سی پرنسپل ڈاکٹر سنندا رینہ نے بھی خطاب کیا اور نرسنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر نرسز ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات سے متعلق ایک چارٹر وزیر کو پیش کیا اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کی مداخلت طلب کی۔علا وہ ازیں عالمی یوم نرسزمنانے کے سلسلے میں گورنمنٹ گاندھی نگرہسپتال میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں اوراے این ایم ٹی نرسنگ سکول گاندھی نگراور بی این کالج آف نرسنگ کے طلباء نے حصہ لیا۔اس دوران پروگرام کاآغاز رمیڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر مادھوری سلاتھیہ ، ڈاکٹر ارون شرما ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ، ڈاکٹر ونے چب ایم او سٹورز کی جانب سے وایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔ اس موقعہ پر مقررین نے عالمی یوم نرسزکی افادیت بیان کی۔سینئرسٹاف نرس سرشٹھاشرما نے ڈیوویشنل گیت پیش کیا۔اس دوران رجنی ورما، ساکشی دوبے اورکرن دھمیر ، رشمی شرما، سیدثریا ، پوجادیوی نے خیالات کااظہارکیا۔اس موقعہ پر اکشامہاجن ،پریانکا، نیلوفر، پوجادیوی ، پرگتی ، لولی میام اورکومل نے پوسٹربناکرپیش کئے۔اس موقعہ پر میڈیکل سپراٹنڈنٹ ڈاکٹر مادھوری سلاتھیہ نے شرکااورڈاکٹروں کاشکریہ اداکیا۔