سرینگر//غیر ملکی سفرا کا ایک20رکنی وفد بدھ کو سخت ترین حفاظتی بندو بست میں سرینگر پہنچ گیا۔یہ وفد سرینگر میں رات بھر قیام کرنے کے بعد کل جموں کیلئے روانہ ہوگا۔
یہ وفد جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے بعد یہاں کی صورتحال کا بچشم خود مشاہدہ کرے گا۔سابق ریاست کی خصوصی آئینی پوزیشن اگست 2019میں ختم کرکے اسکی مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم عمل میں لائی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ غیرملکی وفد میں اکثریت یورپی یونین ممالک کے سفرا کی ہے جو یہاں دن بھر مصروف رہنے کے بعد کل یعنی جمعرات کو جموں کیلئے روانہ ہونگے۔