سرینگر//رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کا ایک آفیسر جمعہ کو شمالی ضلع بانڈی پورہ گریز کے تلیل علاقے میں دوران ڈیوٹی اچانک جاں بحق ہوگیا ۔
محمد سلیم درزی جس کی عمر48برس تھی، تلیل کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے طور تعینات تھا۔وہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل کا شہری تھا جو نماز جمعہ کیلئے وضو کی تیاری کرنے کے دوران اچانک گر کر انتقال کرگیا۔
سلیم کو نزدیکی اسپتال لیجایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
بی ایم او حاجن ڈاکٹر طاہرہ کے مطابق سلیم کی میت کا گریز میں پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ اُس کے انتقال کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔
دریں اثناءضلع کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد نے محمد سلیم کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کررہے ہیں تاکہ مرحوم کی میت کو گھر لیجایا جائے۔