عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر میں آئندہ شہری بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارٹی ہیڈکوارٹر تریکوٹہ نگر میں اپنے سینئر لیڈروں، ضلع پربھاریوں، ضلع صدور، مورچہ صدور، اور یو ایل بی انتخابات کے لیے ضلعی کمیٹیوں کی ایک بڑی میٹنگ کی۔جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا، جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے میٹنگ سے خصوصی طور پر خطاب کیا۔بلدیاتی انتخابات جیتنے کی تاریخ کو دوبارہ لکھنے کیلئے ایک موثر حکمت عملی بنانے کے لیے تھریڈ بیئر بات چیت کی گئی۔رویندر رینا نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن پارٹی کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ یو ایل بی کے انتخابات قریب ہیں اور پارٹی کیڈر کو بی جے پی کے امیدواروں کی زبردست اکثریت کو یقینی بنانے کے لیے مزید وقت دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرح جموں و کشمیر نے بھی غریبوں اور ضرورت مندوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے متعدد فلاحی اسکیموں کے علاوہ ہر سطح پر بے مثال ترقی دیکھی ہے۔ جہاں تک جموں شہر کا تعلق ہے، بی جے پی کے جے ایم سی کارپوریٹروں نے اپنے اپنے وارڈوں کو نئی شکل دینے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور آج یہ شہر ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔ رینا نے کہا ’’بی جے پی کے حق میں واضح لہر ہے اور نتیجہ پارٹی کے لیے مثبت طور پر اچھا ہوگا‘‘۔ رینا نے مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے والے پارٹی قائدین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں تک پہنچیں اور انہیں بی جے پی کے پروگراموں اور پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کریں اور اپوزیشن جماعتوں کو ان کی جھوٹ اور فریب کی سیاست کے لئے بے نقاب کریں۔
اشوک کول نے کہا کہ پارٹی کا ہر سطح پر منظم تنظیمی ڈھانچہ ہے اور ضرورت صرف زمینی سطح کے کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہے کیونکہ وہی پارٹی کی کامیابی کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کو جموں و کشمیر میں تمام کمیٹیوں، کونسلوں اور کارپوریشنوں میں کام کرنے کے لیے موثر میدان حاصل کرنے کے لیے پارٹی کے نوجوانوں اور بزرگوں کے درمیان تال میل کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔