جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی ،جموں و کشمیر کے جموں میونسپل کارپوریشن کے متعدد وارڈوں کے کارپوریٹروںکاایک اجلاس یہاں پارٹی صدر دفتر پر منعقد کیاگیا۔اجلاس کی صدارت پارٹی صدر رویندر رینہ نے کیجبکہ سابق نائب وزیر اعلیٰ کوئیندر گپتا ،مئیر چندر موہن شرما ،بی جے پی کے جنرل سیکرٹریز ڈاکٹر نریندر سنگھ ، یدھ ویر سیٹھی،ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرما اور چیر مین بلدیو سنگھ بلاوورویہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔رویندر رینہ نے اپنے خطاب میںکارپوریٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے وارڈوں میں رقی کو فروغ دینے کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔انہوں نے کارپوریٹرں سے عوام کی بنیادی ضروریات جیسے کہ بجلی ،پانی سپلائی وغیرہ پر انفرادی توجہ دیں۔تنظیم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے رینہ نے کارپوریٹروں سے کہا کہ جموں تمام سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کی نظریں شہر کے انفراسٹریکچر، ترقی، رکھ و رکھائو پر لگی ہوئی ہیں،جس کی وجہ سے جے ایم سی اور اس کے منتخبہ کارپوریٹروںپکو ایک اہم کردار نبھا نا ہے۔کارپوریٹروں کے ساتھ مفید ٹپس کو بانٹتے ہوئے انہوں نے کارپوریٹروں سے عوام ،انتظامیہ اور پارٹی کے درمیان ایک پُل کا رول نبھانے کو کہا۔انہوں نے کارپوریٹروںسے عوام کے ساتھ تبادلہ خیال میں اضافہ کرنے اور انکے مدعوں کو سمجھنے کیلئے کہا۔انہوں نے ان سے ایسا ورک کلچر اپنانے کو کہا کہ ہر بار لوگ بی جے پی کا ہی انتخاب کریں گے۔کوئیندر گپتا نے اپنے خطاب میںکہ بی جے پی کافی کاوشوں کے بعد ریاست میں بلدیاتی انتخاب منعقد کرنے میں کامیاب رہیہے۔انہوں نے کہا کہ سماج کے ساتھ اچھا کرنے کیلئے کارپوریٹروں کو سخت محنت کرنی ہوگی ۔ جے ایم سی کے مئیر چند رموہن شرما نے کارپوریٹروں سے دستیاب وسائل کا پورا پورا استعمال کرنے اور جموں شہر کو ایک سامرٹ سٹی بنانے کیلئے مشکل ترین کام کرنے کیلئے تیار رہنے کی صلاح دی ۔اس موقعہ پر انہوںنے کارپوریٹروں کی جانب سے اُٹھائے گئے مدعوں پر انہیں جے ایم سی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ڈاکٹر نریندر سنگھ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔