عظمیٰ نیوز سروس
جموں// اسمبلی انتخابات سے پہلے، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، جو کہ جموں و کشمیر کے انتخابات کے انچارج ہیں، نے کہا ہے کہ وہ یونین ٹیریٹری میں پارٹی کاجائزہ لے رہے ہیں اور پارٹی کے آنے والے پروگراموں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میٹنگ سے پہلے، جی ریڈی نے بتایا، “ہم لوک سبھا انتخابات کے بعد جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم نے تیسری بار حکومت بنائی۔ ہم جموں و کشمیر میں بی جے پی کے آنے والے پروگراموں پر بات کریں گے۔ریڈی نے مزید کہا، “قومی صدر، جے پی نڈا، آئیں گے اور آنے والے 3-4 مہینوں کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے ہم پارٹی کارکنوں سے بھی رائے لیں گے۔”بی جے پی لیڈر نے دعوی کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں مثبت ماحول ہے۔