جموں //شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ریاستی یونٹ نے کہا ہے کہ جو دفعہ35اے اور دفعہ 370کو ہٹانے کی مخالفت کرتے ہیں،انہیں ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔یونٹ کے ریاستی صدر ڈمپی کوہلی نے یہاں پارٹی کے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے امیدوارنیش ساہنی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہومطالبہ کیا کہ ملک میں ہر جگہ پر ایک آئین ایک جھنڈالاگو کیا جائے ۔ انہوں نے کشمیری لیڈروں بشمول پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے دفعہ35 A اور دفعہ 370کو ہٹانے کی مخالفت کرتے بھارت کے ساتھ الحاق پر دوبارہ غور کرنے کے بیان کی مذمت کی اور انکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ35 A اور دفعہ 370پر وہ کشمیر کے معصوم لوگوں کو اکساتے ہیں۔انہوں نے ریاست کو چار حصوں : جموں ،پنون کشمیر اور لداخ اور چوتھا حصہ ان کو دینے کا مطالبہ کیا جودفعہ35 A اور دفعہ 370کو ہٹانے کی حق میں ہیں۔ساہنی نے بی جے پی سرکا رکی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال میں بی جے پی نے بھی کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا ۔پریس کانفرنس میں ہریش کمار گپتا، سرجیت سنگھ ،رمیش کول، وکاس بخشی و دیگران بھی شامل تھے۔