منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں بی ایس این ایل کی ناقص سروس سے صارفین پریشان ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے بی ایس ایل کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی انہیں لینڈ لائن اور براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے میں بھی بری طرح سے ناکام ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار اس تعلق سے کمپنی کے عہدیداروں سے بات کی لیکن وہاں سے یہی سننے کو ملتی ہے کہ ایکسچینج میں جگہ نہیں ہے اور کارڈ کیلئے صلاحیت بھی کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم کنکشن فراہم نہیں کر سکتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ جہاں بی ایس این ایل کمپنی لوگوں کو لینڈ لائن اور براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے وہیں کمپنی لوگوں کو بہیر موبائل سروس دینے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں بی ایس این ایل کی سروس نہ ہونے کے برابر ہے جس سے لوگ کمپنی سے نالاں ہیں ۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی سرحدی علاقوں میں بی ایس این ایل نیٹ ورک سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔