سرینگر// مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمٹیڈ نے انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس’’ونگس‘‘ متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے،جبکہ یکم اگست سے پہلے آئو پہلے پاو کی بنیاد پر یہ کنکشن دستیاب ہوںگے۔اس بات کا اظہار بھارت سنچار نگم لمیٹیڈکے چیف جنرل منیجر ایچ کے ورما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سروس سے صارفین بیک وقت 1099روپے فیس ادا کر کے غیر محدود آڈیو و ویڈیو کالز کا استفادہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا’’فی الوقت وایس کالیں(صوتی کالیں) موبائل سے کی جاتی ہے،تاہم اب ان کو انٹرنیٹ کی سہولیات سے بھی کیا جاسکتا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی وینگس اپلیکیشن کے ذریعے فون کیا جاسکتا ہے اور جہاں بھی انٹرنیٹ ہو ،وہاں اس سہولیت سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ورما نے کہا کہ جن علاقوں میں موبائل کی سگنل ٹھیک نہیں ہے،تاہم انٹرنیٹ دستیاب ہے،وہاں پر اس اپلیکشن کو بروئے کار لاکر صارفین کسی بھی جگہ فون کر سکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ بی ایس این ایل جولائی2018سے پری پیڈ(قبل از وقت ادائیگی) کا لینڈ لائن بھی متعارف کر رہا ہے اور صارفین کو اس کا یہ فائدحاصل ہوگا کہ جتنا وہ استعمال کریں گے،اتنا ہی بل ان کو ادا کرنا پڑے گااور انہیں اس میں نہ ہی کوئی کرایہ اورنہ رجسٹریشن فیس اور نہ ہی نصب کرنے کا فیس ادا کرنا ہوگا۔