جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھرعلاقے میں جنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر بی ایس ایف نے فوج کی آر آر اور پولیس کی ایس او جی کے ہمراہ ضلع پونچھ کے ویل سنگڈ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران کافی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔اس میں بندوقیں،پستول، گرینیڈ وغیرہ شامل ہی،