چھاترو // انڈین آئل کے اشتراک سے ہائراسکنڈری اسکول چھاترو میں بہتر ماحول اور ایندھن بچاو اور اچھی صحت و تندرستی کے موضوع پر مضمون نویسی و مصوری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا قابل ذکر ہے کہ ایندھن ایک قدرتی وسائل ہے انسانی زندگی کا انحصار توانائی پر منحصر ہے توانائی کے یہ ذخائر ماحول کو بھی آلودہ کر رہے ہیں ماحول میں آلودگی کی وجہ سے حیاتیات اور نباتات متاثر ہوتے ہیں اور مختلف قسم کی مہلک بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ماحول کو آلودہ ہونے بچانے اور ایندھن کے ناجائز استعمال کو روکنے کی غرض اس طرح کی بیداری کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے ایندھن جس میں رسوئی گیس پیٹرول ڈیزل کوئلہ وغیرہ شامل ہیں کا بے جا استعمال سے یہ ذخائر زیادہ دیر تک دنیا میں ساتھ نہیں دے سکتے ہیں اس لئے ایندھن کے کم استعمال سے ماحولیاتی آلودگی سے نجات ممکن ہو سکتی ہے اسی موضوع پر انڈین آئل کے اشتراک سے ماڈل ہائراسکنڈری اسکول چھاترو میں چھاترو کے کئی اسکولوں کے طلباء نے مضمون نگاری و مصوری مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان مقابلوں میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے بہترین پینٹنگ اور مضمون تحریر کئے مضمون نویسی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہائراسکنڈری اسکول چھاترو کے عاقب جاوید نے اول فرقان اکیڈمی چھاترو کے طالب علم عاطف احمد کو دوم اور ایورگرین پبلک اسکول چھاترو کے اویس اقبال کو سوم قرار دیا گیا جبکہ مصوری مقابلہ میں بہترین پینٹنگ کے لئے ہائراسکنڈری اسکول چھاترو کے نعمان راجہ نے کو اول فرقان اکیڈمی چھاترو کی طالبہ رابیہ بصریہ کو دوم ہائراسکنڈری اسکول چھاترو کی طالبہ فرحان اختر کو سوم قرار دیا گیا مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے طلباء کو ٹرافیاں دے کر اعزاز سے نوازا گیا وہیں اس مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء میں زبردست جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا اس موقع پر انڈین آئل کی جانب سے محمد مومن کے علاوہ لیکچر ار شاکر حسین نائیک ڈاکٹر فرید احمد الطاف حسین وانی دیگر اسکولوں کے اساتذہ بھی موجود تھے۔